میاں چنوں میں کار درخت سے ٹکرا گئی، 7 افراد جاں بحق

Car Accidents

Car Accidents

میاں چنوں (اصل میڈیا ڈیسک) میاں چنوں میں کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے، حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔

ادھر جڑانوالہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئے۔