لانگ مارچ پرامن نہ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے 14 اگست کے روز اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ اور جسلے کے دوران اگر دہشت گردی ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔

پرویز رشیدکا کہنا تھا کہ جلسے کو پر امن بنانے کے لیے عمران خان کو یقین دہانی کروانی ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والی پرچم کشائی کی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لی کے بزرگوں نے لان مارچ اور تھوڑ پھوڑ سے نہیں بلکہ پاکستان کو ایک جمہوری جدوجہد سے حاصل کیا ہے اور مسلم لیگ ن بزرگوں کی روایات پر عمل پیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نون لی نے گزشتہ 12 سالوں میں آمریت کا مقابلہ کیا ہے، لیکن کسی پر جھوٹے الزامات نہیں عائد کیے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی حکومت نے تمام شعبوں میں بہتری کی اور اسے دنیا نے بھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ ترقی کی جانب جاتا اور یہ وہ راستہ ہے جو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کو ختم کرکے ملک میں استحکام لے کر آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ کی حکومت نے ملک کو اقتصادی حالت کو بھی کافی حد تک بہتر کیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی سے استیفوں کا فیصلہ کیا تو پارٹی میں بغاوت ہوجائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرف کے ریفرنڈم میں ساتھ دینے والے ایک بار پھر اکھٹے ہوچکے ہیں اور ہم ان عناصر کا مکمل مقابلہ کریں گے۔