ملک میں لانگ مارچ، انقلاب کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے: تہمینہ دولتانہ

Tehmina Daultana

Tehmina Daultana

لاہور (جیوڈیسک) رکن قومی اسمبلی بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔ اس نازک حالات میں ملک میں لانگ مارچ اور انقلاب کی نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔

لانگ مارچ اور انقلاب کا جھوٹا نعرہ عوام کو ترقی اور خوشحالی سے محروم کرنے اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش ہے جسے عوام کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔