تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) 14 اگست کے آزادی مارچ سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

اجلاس بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ہو گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں 14 اگست کے آزادی مارچ سےمتعلق انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

جبکہ وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانے کے بعد کی صورتحال اور حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔