بھگوان داس اہل نہ ہوئے تو دوسرا نام دیں گے : اپوزیشن لیڈر

Khurshid Ahmed Shah

Khurshid Ahmed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر رانا بھگوان داس چیئرمین نیب کے عہدے کے لئے اہل نہیں ہوئے تو ان کی بجائے دوسرا نام دے دیں گے۔ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ پیپلز پارٹی دور میں لیک نہیں ہوئی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین نیب کے لئے رانا بھگوان داس کو راضی کر لیا ہے۔

وہ اس عہدے کے لئیاہل ہیں یا نہیں۔؟ اس پر فاروق ایچ نائک اور رضا ربانی سے قانونی رائے مانگی ہے۔ رانا بھگوان داس اہل نہ ہوئے تو دوسرا نام دے دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ پیپلز پارٹی دور میں لیک نہیں ہوئی۔

تحقیقات کرائی جائے کہ یہ کس نے کن مقاصد کے لئے لیک کی ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے اے پی سی کی تاریخ میں ردوبدل کرنا مناسب نہیں۔ عمران خان کو قومی سلامتی کے معاملے میں دلچسپی نہیں۔