لاہور: رہائشی علاقوں میں قائم سی این جی اسٹیشنز کے کنکشن کاٹنے کا عمل شروع

Lahore CNG

Lahore CNG

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ریجن سوئی گیس حکام نے رہائشی علاقوں میں قائم سی این جی اسٹیشنز کے کنکشن کاٹنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اوگرا کی ہدایت پر سوئی گیس لاہور ریجن نے پہلے مرحلے میں شہر میں قائم 350 میں سے گلشن راوی سمن آباد کے 36 سی این جی اسٹیشنز کے گیس کنکشن کاٹ دیئے۔

ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل منیجر لاہور ریجن سوئی گیس سہیل گلزار کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں میں قائم سی این جی اسٹیشنز گیس بند کرنے کی پہلی فہرست مل گئی، کسی سیاسی جماعت کا دبا برداشت کئے بغیر شہر میں قائم 350 اسٹیشزکو مرحلہ وار بند کر دیا جائیگا۔