لاس اینجلس میں سجا سروں بھرا گریمی ایوارڈز کا میلہ

Los Angeles

Los Angeles

لاس اینجلس (جیوڈیسک) تھا جس کا انتظار وہ شام آہی گئی ، لاس اینجلس میں سج گیا گریمی ایوارڈز کا میلہ ، موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑا ایوارڈ گریمی ایوارڈ ، سال بھر رہتا ہے اس کا انتظار ، کئی دن کی تیاریوں کے بعد آخر کار وہ دن آ ہی گیا جب ہوا اعلان بہترین سنگر میوزیشنز کا۔

برطانیہ کے فوک بینڈ ، مم فرڈ اینڈ سنز نے بیسٹ البم آف دی ایئر کے ساتھ دو گریمی ایوارڈز جیت لئے۔ جبکہ فن بینڈ ،کیسونگ وی آر ینگ ، نے بیسٹ سونگ آف دی ایئر کی ٹرافی حاصل کر لی۔

آسٹریلین سنگر گوٹئے ، ریکارڈ آف دی ایئر کے ساتھ ایک دو نہیں پورے تین ایوارڈز لے اڑے، گریمی ایوارڈز کی دوڑ میں اوہائیو راکرز بھی پیچھے نہیں ، بلیک کیز نے بیسٹ راک البم کیساتھ تین ایوارڈز جیت لئے۔

سروں بھری شام میں کیری انڈروووڈ ، فرینک اوشین۔ زیک بران نے بیسٹ سولو پرفارمنس کے ایوارڈ جیتے۔