لندن میں بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

Bafta Awards Ceremony In London

Bafta Awards Ceremony In London

لندن(جیوڈیسک) برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وڑن آرٹس کے67 ویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب لندن کے رائل اوپرا ہاوس میں ہوئی۔ تقریب میں امریکی اور برٹش فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ہالی وڈ فلم آرگو کوبہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ فلم انقلاب ایران کے بعد یرغمال بنائے امریکیوں کی رہائی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔جیمز بونڈ کی فلم اسکائی فال برطانیہ کی غیر معمولی فلم ہونے کا ایوارڈ لے اڑی۔

فلم آمورکی ہیروئین امانویلا ریوا کو بہترین مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ فلم لنکن میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے ڈینئل ڈے لیوس کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔لائف آف پائی فلم کو بیسٹ سنیما ٹو گرافی کا ایوارڈ دیا گیا۔