لوئردیر میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، لیویز اہلکار شہید

Lowerdir Check Post

Lowerdir Check Post

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) لوئر دیر میں پولیس اور دیر لیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دیرلیویز کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لوئردیر کے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اور دیرلیویز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیرلیویز کا ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید اہلکار کی لاش اورزخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کر دیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔