ایل پی جی کوٹا کیس کا فیصلہ جاری، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ایل پی جی کوٹا کیس کا فیصلہ سنایا دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کوٹا معاہدہ غیر شفاف اور غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالتی فیصلے مطابق ایس ایس جی سی اور جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کا معاہدہ اسی دن سے کالعدم ہوگا۔

جس دن سے الاٹ کیا گیا یعنی 18 مئی 2003 سے کالعدم ہو گا، عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جے جے وی ایل کو فائدہ پہنچانے کیلئے رائیلٹی ادائیگیوں کے معاہدے کو تبدیل کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا تے ہو ئے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔