ایل پی جی کوٹا کیس فیصلے سے قانون اور آئین کی بالادستی ہوئی، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے ایل پی جی کوٹا کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیصلے سے آج قانون اور آئین کی بالادستی ہوئی، جن لوگوں کو فائدہ پہنچا ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اس معاہدے میں پاکستان کی اشرافیہ، جرنیل اور سیاستدان ملوث ہیں جن میں بڑے بڑے نامی گرامی لوگ مستفید ہوتے رہے۔

معاہدے سے اربوں روپے کا نقصان پہنچا، بعض افرادنے معاہدے کو آگے بڑھایا اور جے جے وی ایل کو فائدہ پہنچایا گیا۔