لیاری کی تاریخ میں پہلی بار سندھ اسمبلی کیلئے خاتون امیدوار

Women's Candidate

Women’s Candidate

کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون امیدوار سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 109سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔کراچی کا قدیم علاقہ لیاری کسی تعرف کا محتاج نہیں۔ کبھی اسے جرائم پیشہ افراد کا کی آماجگاہ کہا گیا تو کبھی نوگو ایریا ،سیاسی اعتبار سے تو یہ پاکستان پیپلز پارٹی گڑھ رہا ہے۔

یہاں کے منتخب نمائندوں نے اسے پیر س بنانے کے دعوے تو بہت کئے مگر وہ علاقہ مکینوں کو بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہ کرسکے۔مگر شاید اب یہاں کے باسیوں کی تقدیر واقعی بدل جائے،کیونکہ اس مرتبہ عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 109سے 25 سالہ ثنیہ نازپیپلز پارٹی کی امیدوار ہیں۔اپنی مدد آپ کے تحت لیاری میں قائم اسٹریٹ اسکول سے میٹرک کے امتحان کی تیاری کی۔

کامیابی سمیٹی، پرائیوٹ انٹر بھی کیا،اب اسی اسٹریٹ اسکول میں استاد ہیں۔ ثنیہ کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے سلطان بہادر اور ایم کیو ایم کے اظہر سلام سیہے۔ثنیہ نے آنکھ لیاری میں کھولی اور اب اسے بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کا عزم بھی ہے۔آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لئے پرامید ثنیہ ناز کا کہنا ہے کہ وہ لیاری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی ،جن میں سرفہرست خواتین کی تعلیم ہے۔