لیاری کا مسئلہ انتظامی نہیں سیاسی ہوگیا ،متاثرین واپس آجائیں گے،وزیراعلی

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری کا مسئلہ انتظامی نہیں اب سیاسی ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر بلدیات و صحت سید اویس مظفر کی جانب سے دیئے گئے افطار عشائیہ میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ افطار عشائیہ میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت وزرا اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ لیاری سے نقل مکانی کرنے والوں سے بات کی ہے کہ وہ واپس آجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے معاملے پر کمیٹی بنادی گئی ہے۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ سے درخواست کرینگے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔