شہباز شریف نے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری دے دی

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودے میں موجود تجاویز کی منظوری دے دی۔ انکا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔

وزیراعلی پنجاب کی صدارت میں ماڈل ٹاون لاہور میں بلدیاتی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر بلدیات رانا ثنا اورحمزہ شہباز سمیت دیگر اہم رہنما وں نے اجلاس میں شرکت کی۔

محمد شہبازشریف کا کہناتھاکہ نئے بلدیاتی نظام میں شفافیت کو اولین ترجیح دی گئی ہے،یہ نظام عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کرنے میں ممدو معاون ثابت ہو گا ،انہوں نے اختیارات کے ساتھ چیک اینڈ بیلنس کی ضرورت پرزور دیا اور ہدایت کی کہ مسودے کی تجاویز پر پنجاب اسمبلی میں سیرحاصل بحث کرائی جائے۔