لیاری کا مسئلہ سیاسی نہیں انتظامی ہے، عزیر بلوچ

Aziz Baloch

Aziz Baloch

کراچی (جیوڈیسک) کنونیر فرنیڈز آف لیاری عزیر بلوچ کا کہنا ہے کہ لیاری کا مسئلہ سیاسی نہیں انتظامی ہے۔ لیاری سے کچھیوں کو ایک سازشی منصوبے کے تحت نکالا جا رہا ہے۔ کراچی میں فرنیڈز آف لیاری کی جانب سے ذرائع نمائندوں کو افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے عزیر بلوچ کا کہنا تھا کہ لیاری کو فتح کرنے کا مقصد گڈاپ، کیماڑی اور صدر ٹاون کے علاقوں کو فتح کرنے کی سازش ہے۔

ہر سطح پر کہہ چکا ہوں کے لیاری کا مسئلہ سیاسی نہیں انتظامی ہے۔ لیاری کے کھچیوں کو ایک منصوبے کے تحت لیاری سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیاری میں رہنے والے کچھی اور بلوچوں کے درمیان کو ئی اختلاف نہیں۔