بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں، راجا ریاض

Raja Riaz

Raja Riaz

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی نہیں جماعتی بنیادوں پ رہونے چاہئیں غیر جماعتی الیکشن سے دھاندلی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

مسلم لیگ ن کو پنجاب کے آٹھ کروڑ عوام میں سے ایسا کوئی نظر نہیں آیا جسے گورنر پنجاب بنایا جاتا۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں ن لیگ نے دعوی کیا تھا کہ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے مگر دوماہ میں ہی ان کا پول کھل گیا ہے۔