لیاری متاثرین نے بدین کے ویرانوں میں پناہ لے لی

Lyari affectees

Lyari affectees

لیاری (جیوڈیسک) بدین دہشت گردی کے ستائے لیاری متاثرین نے بدین کے ویرانوں میں پناہ لے لی ہے۔ درگاہ شاہ گہریو کے قبرستان میں ڈیرے ڈالنے والے متاثرین کو بھوک و پیاس اور بیماریوں نے گھیر لیا ہے۔ بدین میں درگاہ شاہ گہریو کے قبرستان میں اپنی جانوں کی پناہ لینے والے لیاری کے ان متاثرین کے مصائب ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے ،لیاری میں دہشت گردی کے خوف سے اپنے گھروں کو خیر آباد کہہ کر اس ویرانے میں ان متاثرین نے اس لئے ڈیرے ڈالے تھے کہ شاید اس جگہ ہی انہیں سکون کی سانسیں لینے کا موقع مل جائے گا۔

مگر جان کا خوف اب مختلف بیماریوں کی صورت میں ان کے در پہ ہے اور یہاں متعدد معصوم بچے بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ خواتین دہائیاں دیتے ہوئے روتے ہوئے اپنا دکھ بیان کرتی ہیں۔ان متاثرین کو یہ گمان تھا کہ مقامی انتظامیہ ان کے دکھ درو کا احساس کرتے ہوئے انہیں دو وقت کا کھانا، پینے کا پانی اور جینے کے لئے بیمار بچوں کے علاج معالجے کی سہولت ضرور فراہم کریگی مگر ایسا کچھ بھی نہ ہوا۔

اور کوئی انہیں پوچھنے تک نہ آیا، ممتا کی گود میں معصوم زندگیاں بیماری سے سسک رہی ہیں اور مجبور ماوں کے پاس سوائے آنسووں کے کچھ بھی نہیں دوسری جانب انتظامیہ ان متاثرین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کی دعویدار ہے۔ ڈپٹی کمشنر بدین رفیق قریشی کا کہنا ہے۔

کہ ہم نے انہیں متاثرین کو پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں اگر کھانے کا کہ اتو وہ بھی دیں گے یہ عارضی طور پہ آئے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ لیاری سے بدین تک انکا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انکے بیمار بچوں کے لئے خوراک اور ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔