ایم پی اے ساجد قریشی کے قتل میں ملوث حملہ آور کا خاکہ جاری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی کے قتل میں ملوث مبینہ حملہ آور کا خاکہ جاری کردیا۔ مقتول اور ان کے بیٹے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی مرتب کرلی گئی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کے قتل میں ملوث مبینہ حملہ آور کا خاکہ جاری کردیا۔

ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق ملزم کا خاکہ عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی غضنفر عباسی کے مطابق ساجد قریشی کے قتل میں تحریک طالبان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جو ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور مسجد کے باہر گھات لگائے کھڑے تھے۔

ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی انویسٹِیگیشن ٹو، ایس پی نارتھ ناظم آباد اور ایس آئی یو سینٹرل شامل ہیں۔