ایم کیو ایم امیدوار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Accused Arrested

Accused Arrested

حیدر آباد(جیوڈیسک) پولیس نے ایم کیو ایم کے امیدوار فخرالسلام کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جنکا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جا رہا ہے پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور خود کش جیکٹ بھی برآمد کر لی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے امیدوار فخرالاسلام کو حالا ناکے کے قریب گولی مار کر اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ اپنے دفتر میں موجود تھے اور اسکی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان ٹاگٹ کلنگ کے دیگر واقعات میں بھی ملوث ہیں جس پر مزید تحقیات جاری ہیں۔