ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عظیم الشان محفل نعت و سماع کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناصر حسین شہید فیملی پارک شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں عظیم الشان محفل نعت و سماع کی پر نور محفل کا انعقاد کیا گیا ۔اس پر نور محفل میں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اُمہ حبیبہ ،نعیم عباس روفی ،راشد اعظم صباء ستار ،جویریا سلیم ذیشان قادری اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری اور فرید ایاز نے اپنے کلام کے ذریعے اس پر نور محفل میں چار چاند لگا دیئے۔ محفل میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے جہاں شرکت وہیں سیرت طیبہ پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام اس پر نور محفل میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے انچارج محمد حماد صدیقی ، و اراکین تنظیمی کمیٹی صوبائی وزراء عبدالحسیب ،شیخ محمد افضل ، اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،نشاط ضیاء قادری ،ڈاکٹر ندیم مقبول ،خالد احمد ، شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم قادری ، ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر و یونٹ کے ذمہ دران ،کارکنان اور ہمدوردوںکے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام محفل نعت و سماع کے موقع پر شاہ فیصل ٹائون کی شاہراہوں کو برقی قمموں کے ذریعے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا ، اسلامی تاریخ کی ترجمانی کرتے ہوئے محفل نعت و سماع کے اسٹیج کو تیار کیا گیا تھا۔

پنڈال میں سامعین کے لئے بڑے سائز کی LED نصب کئے گئے تھے ۔محفل کا آغاز شب 8 بجے ہوا جو رات گئے تک جاری رہا محفل کے اختتام پر خصوصی دعاء کی گئی جس میں ملک کی ترقی خوشحالی اور قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی صحت یابی ،درازی عمر اور سلامتی کے کے لئے خضوصی دعاکی گئی ۔بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان محفل کے انعقاد پر علماء اکرام اور علاقہ عوام نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کیا اور شاہ فیصل سیکٹر کے ذمہ دران کو مبارکباد پیش کی۔

Mehfil e Milad Shah Faisal Sector

Mehfil e Milad Shah Faisal Sector