ایم کیو ایم عوام کو با اختیار بنانے کی جد وجہد میں مصروف ،بلدیاتی نظام کو فعال بنا نے کا عزم ۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہNA-256اقبال محمد علی خان اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری کا بارش کے بعد علاقائی مسائل اور عوام کو درپیش دشواریوں کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد نمائندے ہی تبدیلی لائیں گے انہوں نے کہاکہ عوام سے قائد تحریک کا رشتہ کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔

اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوام نے بارش کے بعد عوام کے مسائل میں ان کے ساتھ موجود ہونے پر اپنے ہر دلعزیز نمائندوں کا پر جوش استقبال کیا اور انہیں قائد تحریک کی جانب سے نامزدگی پر مباکباد پیش کی۔دوران برسات عوام کو دشواریوں سے چھٹکارہ دلانے کے لئے حق پرست اُمیدواران کے ہمراہ ایم کیو ایم کے ذمہ دران و کارکنان بھی سڑکوں پر آن روڈ رہ کر عوامی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بناتے رہے۔

حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ہم ذمہ داریاں پر ہوں یا نہ ہوں عوام سے ہمارا رشتہ اور رابطہ ہمیشہ قائم رہا ہے اور رہیگا اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں دورے کے موقع پر حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ عوامی خدمت کو ہی اپنی سیاست کا محور تصور کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم بااختیار عوام خوشحال پاکستان کی جدو جہد میں مصروف
ہے اور عوام نے اگر قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد اُمیدواران پر اعتماد کا اظہار کیا تو انشا اللہ 11مئی کے بعد عوامی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لیکر آئیں گے جہاں ہر سو خوشحالی اور مسائل سے پاک معاشرہ ہوگا نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان میں بلدیاتی نظام کو فعال بنا کر عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرے گی۔