جنگی جنون، بھارتی فوج کی بلا اشتعال کارروائیاں جاری

Army

Army

پاکستان کااحتجاج بے سود، تنقیدبے اثر، سرحد پار رابطے بھی کام نہ آئے۔ بھارت کا جنگی جنون ہے کہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ راولاکوٹ میں نکیال کے علاقے لنجوٹ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

شدید فائرنگ کے باعث لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ اس سے قبل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لنجوٹ سیکٹر میں ہی بلا اشتعال گولہ باری نے املاک کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ بالا کوٹ پٹوچی کے مقام پر خاتون سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔