مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے پہاڑوں پر برفباری جبکہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بارش سے موسم پھر سرد ہوگیا ہے۔

جبکہ آزاد کشمیر ،خیبر پختونخوا کی بالائی وادیوں دیر،چترال،سوات، کالام ،مالم جبہ میں بھی گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔سندھ بلوچستان اور پنجاب میں تو گرمی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔گزشتہ روز ملک کا گرم ترین علاقہ چھور رہا جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔