سندھ بھر میں سی این جی سٹیشن کھل گئے

Karachi Cng

Karachi Cng

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشن چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھل گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشن کو گزشتہ روز 24 گھنٹے کے لئے بند کیا گیا تھا۔

جس کے بعد آج آٹھ بجے انہیں کھول دیا گیا۔سی این جی کی فراہمی بحال ہونے پر سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔