ملالہ کی کتاب نہیں، تقریب کی جگہ پر اعتراض ہے، صوبائی وزیراطلاعات

Shah Farman

Shah Farman

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کسی کو ملالہ کی کتاب کی رونمائی سے نہیں روکا، کتاب کی تقریب رونمائی کے مقام پر اعتراض ہے۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کسی کو آئی ایم ملالہ کتاب کی رونمائی سے نہیں روکا بلکہ انہیں تقریب رونمائی کے مقام پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو کسی سیاسی مقصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔