افغانستان کی صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، فضل ا لرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، جو کچھ افغانستان اور خیبرپختونخوا میں ہو رہا ہے اس کے اثرات پوری دنیا میں ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئندہ فیصلے بھی صرف ملک کی اندرونی صورتحال کو نہیں بلکہ خطے کی صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے کرنا ہوں گے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن جب تک امریکا کا ایک بھی فوجی افغانستان میں موجود ہے وہاں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم کو خود آگے بڑھ کر قوم اور پارلیمنٹرینز کو اعتماد میں لینا چاہئے۔