ملالہ نے دہشتگردوں کی دھمکیوں کے باجود علم کی شمع روشن رکھی، الطاف حسین

Altaf Hussain - Malala

Altaf Hussain – Malala

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے دہشت گر وں کی تمام تردھمکیوں اور حملوں کے باوجود علم کی شمع کوجس طرح روشن رکھا وہ پاکستان سمیت پوری دنیاکے بچوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملالہ ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکی لڑکیوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرکے ہی معاشرے کو تعمیر و ترقی کے راستے پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم کی تعمیراسی صورت میں ممکن ہوسکتی ہے کہ جب اس قوم کی بچیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔