ملائیشیا کی سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی شدید مذمت

Malaysia - Saudi Arabia

Malaysia – Saudi Arabia

ملائیشیا (اصل میڈیا ڈیسک) ملائیشیا نے 27 اور 28 مارچ کو سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کی طرف سے اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے اور یمن میں جاری تنازع کے پرامن اور پائیدار حل کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں دیر پامن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی ملائیشیا بھرپور حمایت کرے گا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں الریاض اور جازان بیلسٹک میزائل حملے کئے تھے۔ تاہم عرب اتحاد اور سعودی عرب کے محکمہ دفاع نے ان میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا تھا۔