منوج باجپائی کی فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری

Gali Gulaeiyan

Gali Gulaeiyan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی کی پراسرار فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار منوج باجپائی کی پراسرار کہانی پر مبنی فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں فلم کی کہانی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف اور دلفریب دکھائی گئی ہے۔

ایک منٹ 55 سیکنڈ کے ٹریلر میں منوج باجپائی ایک بچے کو مشکل حالات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کی کہانی میں اداکار کا بچے کے ساتھ تعلق اور بچے کو بچانے کے لئے منوج اپنی زندگی کو کیوں خطرہ میں ڈالتے ہیں ان تمام سوالوں کا جواب پراسرار ٹریلر میں واضح نہیں ہے۔