منور عباسی کے صاحبزادے، داماد اور ڈرائیور کی ہلاکت کی خبر درست نہیں

Larkana

Larkana

کراچی (جیوڈیسک) افضل ندیم ڈوگر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منور عباسی کے صاحبزادے، داماد اور ڈرائیور کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کی خبر ٹھیک نہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق تینوں افراد خیریت سے ہیں۔ لاڑکانہ کے بگٹی گاوں کے مقام پر مسافر کوچ اور لینڈ کروزر کے مابین تصادم کی خبر آج کے اخبارات میں شائع ہوئی ہے۔

جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی منور علی عباسی کے نوجوان صاحبزادہ نوابزادہ معظم عباسی، داماد اویس عباسی اور ڈرائیور دیدار کلہوڑو کی ہلاکت ظاہر کی گئی ہے۔ منور عباسی کے صاحبزادے معظم عباسی نے جیو نیوز سے رابطہ کرکے بتایا کہ وہ لاہور میں ہیں۔

ایسا کوئی حادثہ نہیں ہوا اور ان کی موت کی خبر غلط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور خاندان کے تمام افراد خیریت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خبر سے خاندان کو ذہنی کوفت ہو رہی ہے ان کے عزیز و اقارب اور احباب دنیا بھر سے فون کرکے پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ جنہیں آگاہی دی جارہی ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔