مارچ کا چوتھا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں اضافہ

Inflation

Inflation

پاکستان (جیوڈیسک)ملک بھر میں مارچ کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.49فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں بھی 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 28مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 0.49 فیصد اضافے سے 187.02 پوائنٹس سے بڑھ کر 187.94پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 0.49فیصد اضافے سے 191.97 پوائنٹس سے بڑھ کر 192.91پوائنٹس تک پہنچ گیا، اس ہفتے کے دوران پیاز، زندہ مرغی ،بیف ، چینی، کیلے ، ادرک اور چاول سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ ٹماٹر، گڑ، کھلا گھی ، انڈوں سمیت 13اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق تازہ دودھ، دودھ پاڈر، مٹی کے تیل، پٹرول اور ڈیزل سمیت 23 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزار ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.50فیصد ، 0.50فیصد ، 0.50فیصد اور 0.47فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔