کراچی میں چینی، دال ماش، مونگ اور مسور کی قیمتوں میں اضافہ

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ہول سیل سطح پر چینی، دال ماش، مونگ اور مسور کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ دال چنا، کابلی اور کالے چنے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر ملرز کی جانب سے چینی برآمد کی جارہی ہے جس کے بعد کراچی میں دو دن میں ہول سیل سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 1 روپے اضافے کے بعد 49روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

ہول سیل سطح پر مونگ دال، مسور اور ارہر کی قیمت 5روپے اضافے سے بالترتیب 100 ، 82 اور125 روپے ، اور دال ماش 4 روپے اضافے سے 90 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ادھر نئی فصل آنے سے کابلی اور کالے چنے کی قیمت 2 روپے کمی سے بالترتیب 82 اور 64 روپے کلو ہوگئی ہے۔ دال چنا کی قیمت بھی 2 روپے کم ہوکر 64 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔