آل ملیر استاد غلام حسین گبول یادگار فٹ بال ٹورنامنٹ ۔کوارٹر فائنل کے چار میچوں کے فیصلے

کراچی : سید بابا بخاری فٹ بال کلب اللہ بخش حمایتی گوٹھ پیپری کے زیر اہتمام شہیدرانی محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری پہلا آل ملیر استاد غلام حسین گبول (مرحوم )یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں چار کوارٹر فائنل میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں بخاری الیون نے مد مقابل حمایتی الیون کو4-0سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

دوسر کوارٹر فائنل میں اسماعیل میموریل نے سخت مقابلے کے بعد نذیر محمڈن کو 1-0سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلے کا اعزاز حاصل کیا ۔تیسرے میچ میں ملیر کی معروف ٹیم ملیر شاہین نے مضبوط حریف مہران اسپورٹس کو 2-1سے ہرا دیا۔

جبکہ تیسرے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں کورنگی بلوچ نے ایک سخت مقابلے کے بعد محفوظ الیون کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ٹورنامنٹ کے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر احمد ،احمد میاں اور شاہد احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض غلام حسین نے انجام دیئے۔