شہید بےنظیربھٹو ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پاسنگ آوٹ پریڈ

Training Centre

Training Centre

کراچی(جیوڈیسک)کراچی شہید بے نظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں 17ویں ایگلیٹ پاسنگ آوٹ پریڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔اس پریڈ کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ ہیں شہید بے نظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر سے 17 ویں ایگلیٹ پاسنگ آوٹ پریڈ کا آغاز کرتے ہوئے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا۔

ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں پولیس اہلکار کے لیے ٹریننگ پروگرام فائدہ مند ثابت ہوگا۔اس ٹریننگ میں وی آئی پی سیکیورٹی،وائٹل انسٹالیشن سیکیورٹی، خود کش حملے ،بم دھماکے سے بچنے کے طریقے اور اسٹریٹ کرائم سے مقابلہ کرنے کی بھی ٹریننگ دی گئی ہے۔