شہداء پاک فوج اسلام اور پاکستان کے محسن ہیں ملک اور عوام کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے شہداء کی قربانیا ں ناقابل فراموش ہیں۔ سید حماد حسین

کراچی: پاکستان میں امن و امام کے قیام اور دفاع وطن کے لئے پاک فوج کی کاوشیں قابل تحسین ہے شہداء پاک فوج اسلام کے محسن ہیں، ملک اور عوام کو دہشت گردی سے نجات دلا نے کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن جانثار شمع رسالت کراچی کے صدر سید حماد حسین نے سالانہ مرکزی اجلاس کی صادرت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا ہر نوجوان پاکستان کی سلامتی، سربلندی اور دفاع وطن کے لئے ہمہ وقت قربانی دینے کے لئے تن ،من اور دھن سے پاک فوج کے شانہ بشانہ تیار ہے۔

اس موقع پر نائب صدر عمر احمد صدیقی ،شعیب شیخ یاور شیخ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے شہداء کربلا کی یا دمیں ذکر و محفل نعت صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنان اور عوام اہلسنت نے شرکت کیاس موقع پر سیدنا حضرت امام حسین اور شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گی۔

ا اجلاس کے آخر میں اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ماہ دسمبر کے آخری ہفتے میں انجمن جانثار شمع رسالت کراچی کی جانب سے یوم رضا اور یوم قائد اعظم کے موقع پر بانیان کونسل کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔