مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے کہا جب تک کابینہ فیصلہ نہیں کرتی، ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا جب تک کوئی فیصلہ نہیں آتا، کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں۔

جب حکومت کا کوئی فیصلہ آئے گا تب دیکھیں گے۔ عدالت نے سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔