مسعود شریف خٹک نے تحریک انصاف چھوڑنے کی تصدیق کر دی

Masood Sharif Khattak

Masood Sharif Khattak

پشاور(جیوڈیسک)پشاور تحریک انصاف کے رہنما مسعود شریف خٹک نے پارٹی چھوڑنے کی تصدیق کر دی، ذرائع سے گفتگو میں مسعود شریف خٹک نے کہا کہ وہ عمران خان سے اختلافات کی بنیاد پر پارٹی سے مستعفی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ تبدیلی کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے لیکن پارٹی انتخابات میں دھاندلی نے انہیں مایوس کیا۔ مسعود شریف خٹک نے کہا کہ وہ عام انتخابات میں این اے 15 کرک سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔