مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک

Mastung CTD Operation

Mastung CTD Operation

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور دو گولے شامل ہیں۔