مستونگ: فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک

Mastung Forces Operation

Mastung Forces Operation

مستونگ (اصل میڈیا ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز نے کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی محراب میں کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

مستونگ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 ارکان ہلاک بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانک کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔