میٹرک کے امتحانات مارچ اور انٹر کے پرچے اپریل میں لینے کی سفارش

Matriculation Exams

Matriculation Exams

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے تعلیمی بورڈز کے ناظمین امتحانات متفقہ طور پر صوبے بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 25 روز پہلے منعقد کر نے کی سفارش کر دی۔

سفارشات کی منظوری کی صورت میں کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات گزشتہ برس کے مقابلے میں 17 روز قبل مارچ میں جبکہ انٹر کے امتحانات 25 روز قبل اپریل میں ہونگے، ناظمین امتحانات نے کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات مارچ کے آخری عشرے میں جبکہ انٹر کے امتحانات 22 اپریل سے شروع کر نے کی سفارش کی ہے۔

اس بات کی سفارش پیر کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے ناظمین امتحانات کے منعقدہ اجلاس میں کی گئی، اجلاس کی سفارشات کی منظوری آئندہ چند روز میں ہونیوالے سی او سی کے اجلاس میں دی جائے گی جبکہ فیصلے کی توثیق آئندہ ہفتے متوقع صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہو گی۔