مایا علی نے قرنطینہ میں مزیدار چاکلیٹ بسکٹس تیار کرلئے

Maya Ali

Maya Ali

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ مایا علی کورونا وائرس کے باعث گھر میں قرنطینہ ہونے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ قرنطینہ کے دوران پہلی بار چاکلیٹ بسکٹس بیک کئے جو میری والدہ کو بہت پسند آئے ہیں۔ مجھے جتنا مزا ان بسکٹس کو بنانے میں آیا اس سے بھی زیادہ کھانے میں آیا۔

اس سے قبل مایا علی نے اپنے گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گھر میں رہیں اور احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور حکومت کی طرف سے آگاہی مہم کے دوران بتائی جانے والی دیگر احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کرکے ہی اس وبا سے بچا جا سکتا ہے۔