خسرہ کیس، لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے خسرہ کی وبا کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے 25جون کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق نے بتایا کہ خسرہ کی وبا کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک رہا۔

محکمہ صحت اس وبا پر قابوپانے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے جبکہ حکومت نے ذمہ داروں کے تعین کیلیے جوکمیٹی تشکیل دی وہ اس معاملے پر شفاف انکوائری نہیں کرواسکتی ،اس لئیعدالت اعلی سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔ عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت سے25جون کوجواب طلب کر لیا۔