مسلم لیگ نون نے لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کیلئے حتمی پلان بنا لیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ نون نے لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلئے حتمی پلان بنا لیا۔ ذرائع نون لیگ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بھارت سے بجلی درآمد کی جائے گی۔ مسلم لیگ نون نے ملک میں جاری بجلی بحران کے خاتمے کے لیے حتمی پلان تیار کرلیا ہے۔

جس کے تحت ابتدائی طور پر بھارت سے بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے عہدے کا حلف لینے کے بعد بھارت سے بجلی لینے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ واضح رہے قیام پاکستان سے انیس سو چونسٹھ تک بھارت سے بجلی کی درآمد کی گئی تھی۔