خسرہ بے قابو، پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران241 کیس سامنے آ گئے

Measles

Measles

لاہور (جیوڈیسک) خسرے کی وبا لاہور میں بے قابو ہو گئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید چھیاسٹھ کیس سامنے آ گئے۔ پنجاب بھر میں خسرہ کی وبا قابو میں نہیں آ رہی، لاہور میں 24 گھنٹوں میں خسرے کے 66 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

فیصل آباد میں بھی خسرے نے سر اٹھانا شروع کر دیا اور یہاں بھی چوبیس گھنتوں کے دوران پینتالیس کیس سامنے آئے ہیں۔ اس وقت پنجاب میں مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد چودہ ہزار تین سو ستانوے ہو چکی ہے۔ صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں خسرے کے مزید دو سو اکتالیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔