میڈیا ڈاٹ چمپئن شپ 15 اکتوبر کو کراچی جیم خانہ میں منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میڈیا ڈاٹ چمپئن شپ مورخہ 15 اکتوبر 2016ء بروز ہفتہ صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھیلی جائیگی۔

تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر ہونگے جبکہ صدارت نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کرینگے اور سابق اسپورٹس منسٹر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ اسماء علی شاہ بطور اعزای مہمان شرکت کریں گی۔