حالیہ دہشتگردی کے واقعات امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔ عرفان صدیقی

Irfan Siddiqui

Irfan Siddiqui

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی مذاکراتی ٹیم کے کو آرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات امن کیلئے نہایت نقصان دہ ہیں، طالبان کو شرپسند عناصر کواپنے آپ سے الگ کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو موثر بنانے کیلئے براہ راست رابطے کی وزیراعظم کو تجویز دی ہے جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قیام امن ان کی اولین ترجیح ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جو بھی میکنزم بنے گا وہ سیاسی حکومت کے ہاتھ میں ہوگا، اگر نئی کمیٹی بنائی جاتی ہے تو اس کے ارکان کا تعین وزیراعظم کریں گے۔