رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرز ادہ نے بلدیہ شرقی کورنگی زون میں حج قرعہ اندازی سال 2013 میں 5 خوش نصیب حج کی سعادت سے مستفید ہونگے

کراچی : ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن بلدیہ شرقی کورنگی زون میں تمام افسران و ملازمین کیلئے حج اسکیم متعارف کرائی گئی جسکے تحت میں کورنگی زون کے افسران و ملازمین میں سے 05 افراد سرکاری خرچ پر سرکاری اسکیم کے تحت اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں حج قرعہ اندازی رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرز ادہ نے کی اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ شرقی کورنگی زون کے افسران طارق مغل ،خالد نفیس اور دیگربھی موجود تھے اس حج قرعہ اندازی میں جو خوش نصیب قرار پائے ان میںڈپٹی ٹائون آفیسرسولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی۔

اسسٹنٹ ٹائون آفیسر سولڈو یسٹ محمد ےٰسین ،ملازمین میں محمد منظور محکمہ بی اینڈ آر ، محمد حبیب محکمہ کونسل اورمحمد اسلم پرویز ورک مین پارکس جو کہ اس سال حج کی سعادت پائے گے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ نے ڈی ایم سی بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے کورنگی زون میں یہ اسکیم متعارف کرائی جو کہ باعث ثواب ہے۔

Haj Scheem

Haj Scheem