پارہ چنار : مرکزی بازار میں 2 دھماکے، 12 افراد جاں بحق، 40 زخمی

Parachinar

Parachinar

پارہ چنار (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے علاقے پارہ چنار کے مرکزی بازار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 12 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پارہ چنار کے مرکزی بازار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس میں 12 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔