میٹرک امتحانات،بعض سینٹرز پر پرچے تاخیر سے ملنے کی شکایات

Examinations

Examinations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ کئی امتحانی مراکز پرں طلبا کو امتحانی پرچے تاخیرسے ملے۔حکام کے مطابق امتحان دینے کا پورا وقت دیا جائے گا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پہلے مرحلے میں صبح نویں جماعت سائنس کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پیپر ہوا جبکہ دوپہر میں دسویں جماعت جنرل گروپ کا انگریزی کا پرچہ لیا جائیگا۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار امیدوار شرکت کررہے ہیں۔

میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات میں کورنگی کے بعض سینٹرزمیں طلبا کو امتحانی پرچے تاخیرسے ملے۔ میٹرک بورڈ کے حکام کے مطابق جن سینٹرزمیں امتحانی پرچے تاخیر سے دیے گئے ہیں، وہاں طلبہ کو اضافی وقت دیا جائے گا،شہر بھر میں 295 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس مرتبہ پہلی بار امتحانی مراکز میں پانچ سرکاری کالجز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ کراچی سینٹرل جیل میں بھی ایک امتحانی مرکز بنایا گیاہے۔چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین کے مطابق ایک سو تینتیس امتحانی مراکز حساس ہیں۔امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 بھی لگائی ہے تاکہ نقل سمیت طلبا کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے دور رکھا جاسکے۔