وزیراعظم سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام فریقین سے مشاورت اور مذاکرات کررہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرکم دروچ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان کو توانائی اوردہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، حکومت کی ترقی پسندانہ پالیسیوں کے معیشت پر مثبت اثرات نظر آئے ہیں۔

،نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے، افغانستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔